امیر مقام کی کھڑی شریف آمد، مزارات پر حاضری اور دعائیں
میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ اور عارف کھڑی حضرت میاں محمد بخشؒ کے مزارات پر حاضری دی اور بزرگان دین کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان، سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز خان،سابق وزراء حکومت چوہدری رخسار احمد،سید شوکت علی شاہ،امیدواران اسمبلی راجہ ریاست خان،راجہ فاتح خان، چوہدری محمدرزاق، سابق مشیر کرنل محمد معروف،،چیئرمین ریڈکریسنٹ آزاد کشمیر چوہدری اعجاز رضا، ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری جاوید قادر، راجہ منیب ٹھاکر، ملک سہیل اعوان، سردار طارق اور دیگر افراد بھی موجود تھے،
قبل ازیں وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام جب کھڑی شریف پہنچے تو ان کا ڈھول بینڈ باجوں کے ہمراہ استقبال کیا گیا۔
