حضرت میاں محمد بخشؒ کا سالانہ عرس مبارک 23 اور 24 مئی 2026ء کو کھڑی شریف میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگا۔
میرپور (پی آئی ڈی) برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت میاں محمد بخشؒ کا سالانہ عرس مبارک 23 اور 24 مئی 2026ء کو کھڑی شریف میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگا۔
23مئی بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب دربار شریف کو غسل مبارک دیا جائے گا اور چادر پوشی کی جائے گی جبکہ 24مئی بروز اتوار دن 12بجے اختتامی دعائیہ تقریب منعقد ہو گی۔
عرس مبارک کی تقریبات میں ملک بھر سمیت بیرون ممالک سے بھی زائرین، عقیدت مند اور روحانی شخصیات شرکت کریں گی۔عرس کی دو روزہ تقریبات کے دوران محافلِ ذکر، نعت، خصوصی دعا، ختمِ شریف منعقد کیے جائیں گے
جبکہ مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام اور مشائخ عظام حضرت میاں محمد بخش کی دینی، روحانی اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عرس مبارک کے موقع پر زائرین کے لیے ٹریفک کنٹرول اور سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائیں گے۔
