سندھ طاس معاہدے پرعالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی،چوہدری یٰسین
منڈی بہاؤالدین(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ پر پاکستان کے حق میں فیصلہ آنا پاکستان کی ایک اور کامیابی ہے اور بھارت کو ایک مرتبہ پھر ذلت و رسوائی کا سامنا ہے
اب بھارت کے پاس سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا نہ تو اخلاقی جواز ہے اور نہ قانونی جواز ہے یہ سراسر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاؤالدین میں عاقب چوہدری کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح معاہدوں کی خلاف ورزی ہونے لگی تو پھر دنیا کا نظام چلنا ہی مشکل ہو جائے گا تاہم بھارتی اقدامات سے خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا
انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ کا ضامن عالمی بنک ہے اس لیے بھارت اگر معاہدہ کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے بین الاقوامی سطح پر تو رسوائی کا سامنا ہو گا اور مقامی سطح پر بھی بھارت کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ٹوٹا تو پھر بھارت بھی ٹوٹ جائے گا انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا لیکن یہ 71 نہیں 2026 ہے اور افواج پاکستان کا سربراہ فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر ہے اس لیے بھارت اپنے لیے مسائل پیدا نہ کریں انہوں نے کہا کہ بھارت کو معاہدہ پر ہر صورت عمل کرنا پڑے گا
