ارجہ(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ارجہ میں ایلمنٹری بورڈ باغ کے زہر اہتمام امتحانات میں نمایاں کارگردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں محترمہ عذرا فیاض نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب کی صدارت ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محترمہ زیب النساء نے کی تقریب میں صدر معلمہ ادارہ میڈم رئیسہ خاتون پرنسپل گرلز انٹر کالج ارجہ محترمہ شبانہ پرنسپل ماڈل ہائ سکول ارجہ محترم آزاد خان پرنسپل اسلامیہ کالج ارجہ راجہ نعیم انور راجہ حنیف خان چوہدری ندیم راجہ آصف صیاد و دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا محترمہ عذرا فیاض محترمہ زیب النساء نے کہا کہ گرلز مڈل سکول ارجہ ضلع باغ کا ایک مثالی ادارہ ہے یہاں کا اسٹاف صدر معلمہ میڈم رئیسہ انتہائ محنتی مخلص ہے
یہاں کے اسٹاف نے دن رات محنت کر کے بچوں کی علمی و ادبی رہنمائ کی ان کی صلاحیتوں کو نکھارا اور انکی ہر مرحلے پر حوصلہ افزائ کی جس پر صدر معلمہ ادارہ میڈم رئیسہ اور انکے اسٹاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں
گرلز مڈل سکول ارجہ جیسے ادارے محکمہ تعلیم کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں انکی کارگردگی سے ہمارا سر فخر سے بلند ہوتا ہے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکی یہ کامیابی آپ کی منزل نہیں بلکہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے
آج آپ کو اعزاز مل رہا ہے کل آپ نے نہ صرف مزید کامیابیاں حاصل کرنی ہیں بلکہ اس قوم کی اس ریاست کی قیادت و خدمت کی ذمہ داری بھی سنبھالنی ہے والدین سرکاری سکولوں پر اعتماد کریں
بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کے لئے اساتذہ سے تعاون کریں والدین اساتذہ ملکر ہی نسل نو کی بہتر تربیت کر سکتے ہیں مقررین نے بہترین کارگردگی پر پوزیشن ہولڈر طالبات میڈم کشف النساء عفاف الحق عافی کو مبارک باد دی اور سکول اسٹاف کو شیلڈ و نقد انعامات بھی دئیے۔
سول سائٹی کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہوئ اسٹیج سے بچوں نے بہترین پروگرامات ٹیبلوز قومی ترانے اور خاکے پیش کئے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈم بشری بشیر نے ادا کئے۔
