مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2026 کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
تمام ملازمین کے تقرر، تبادلہ جات اور نئی آسامیاں کی تخلیق پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ناگزیر صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے رضامندی لینا ہوگی
وزرا اور ممبران اسمبلی کسی قسم کے سرکاری فنڈزتقسیم نہیں کرسکیں گے
بجلی کے کھمبے، پائپ، کمرشل اور تعمیراتی لکڑی، جنگل سے درخت وغیرہ کی تقسیم پر بھی پابندی عائدآزادکشمیر کی حدود میں نئی ترقیاتی سکیموں کے اجراء پر بھی پابندی عائد کر دی گئی
معمول کے ترقیاتی کام متعلقہ محکموں کے ملازمین کےذریعے جاری رہیں گے کوئی بھی امیدوار یا اسکا حامی کسی ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کرے گا
امن وامان کے لیے متعین ملازمین کے علاوہ کوئی سرکاری ملازم جلسے جلوس میں شرکت یا اس قسم کی تقریب منعقد نہیں کرے گاسرکاری وسائل بشمول سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی
بورڈ آف ریونیو، ترقیاتی ادارہ جات بشمول منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی میں ہر قسم کی الاٹمنٹ یا لیز پر پابندی عائد ہوگی
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن تادیبی کارروائی عمل میں لائے گا
کارروائی میں سرکاری ملازم کی معطلی یاامیدوار کی نااہلی بھی ہو سکتی ہے
