مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام سوار شہید
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہو گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، جبکہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
