مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)گزشتہ تین سال سے ایکشن کمیٹی رہنماؤں و کارکنان کے خلاف حکومت نے جو مقدمات قائم کیے تھے اور گزشتہ معاہدہ کے بعد 177مقدمات واپس لیےگئے تھے ان کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
حکومت کے مطابق 4 اکتوبر 2025 کے معاہدے میں معاملات عملدرآمد کمیٹی کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔حکومت کے مطابق سڑکوں پر آ کر احتجاج، دباؤ اور انتشار پیدا کرنامعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔معاہدے کی خلاف ورزی کےبعدپہلےختم کیے گئے مقدمات اب دوبارہ بحال کر دیے گئے۔
