نکیال میں میرا کارکن شہید ہوگیا، متعلقہ حکام کہاں ہیں؟

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایل اے 9 کوٹلی 2 نکیال میں جیالے مختار یونس کی شہادت پر لواحقین سے اظہار افسوس

مجھے اطلاع ملی ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عمیر نعیم کی جانب سے فائرنگ کرکے میرے کارکن مختار یونس کو شہید کیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

میرپور نکیال میں میرا کارکن شہید ہوگیا، متعلقہ حکام کہاں ہیں؟ الیکشن کمیشن کیا کررہا ہے؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوال

دو روز قبل بھی مسلم لیگ ن نکیال کے رہنما سردار عمیر نعیم کی ساتھیوں سمیت کھلے عام فائرنگ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اگر متعلقہ حکام دو روز قبل نکیال میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیتے تو آج ایک انسانی زندگی کی قیمت ادا نہ کرنا پڑتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

شہید جیالا مختار یونس نکیال میں میرے امیدوار جاوید بڈھانوی کے ساتھ مل کر مؤثر انتخابی مہم چلارہا تھا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اپنی شکست سے بوکھلا کر پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

Leave A Reply

Your email address will not be published.