آزادکشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لیےہرممکن تعاون کریں گے,انجینئر امیرمقام 

آزادکشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لیےہرممکن تعاون کریں گے,انجینئر امیرمقام

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے آزادجموں و کشمیر کونسل کے ممبران خواجہ طارق سعید ایڈوکیٹ،راجہ شجاع خورشید،سردار عدنان خالد اور ملک حنیف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں کشمیر کونسل علی اکبر خٹک بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے تحریک آزادی کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،

5 اگست کو یوم استحصال کے حوالے سے پاکستان و آزادکشمیر بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ

بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان آزادکشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 5 اگست کو یوم استحصال کے موقع پر ہونے والے بڑے مظاہرے میں کشمیری لیڈر شپ اور ممبران کشمیر کونسل بھی شرکت کریں گے۔

Comments are closed.