پاکستان کی جنگ میں فتح، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئےنئی امید

پاکستان کی جنگ میں فتح، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئی امید: حریت کانفرنس، آزاد کشمیر قیادت اور مشعال ملک کا نیشنل پریس کلب میں اظہار خیال

اسلام آباد(رازق بھٹی) کنوینیر حریت کانفرنس غلام محمد صفی، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، اہلیہ یسین ملک مشعال ملک، سابق کنوینیر محمود احمد ساغر نے کہا کہ کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ بندی نریندر مودی کی منت و سماجت کے باعث ممکن ہوٸی، پاکستان کو مسلہ کشمیر پر مذاکرات کے لیے مکمل تیاری کرنا ہو گی

 

جنگ بندی لاٸن کو مستقل بارڈر نہ مانا جاۓ بلکہ مقبوضہ کشمیر کے قید لیڈروں کو رہا کر کے مسلہ کشمیر کے لیے مذاکرات میں شامل کیا جاۓ، ہندوستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا غاصب جبکہ پاکستان دوست ہے، کشمیریوں کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے،

 

آزاد کشمیر حکومت کا تین نکاتی ایجنڈا جس میں مسلہ کشمیر کا حل، پانی کا مستقل حل اور ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر و پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ واضح ہے، قومی سلامتی کو دیکھنا ہو گا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ جبکہ ہندوستان کے دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہیں،

 

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کی عوام سے معلوم کرے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، بین الاقوامی دنیا کے سامنے ہندوستان کمزور اور پاکستان مضبوط مملکت ہے، مسلہ کشمیر پر حریت کانفرنس کا جو بھی موقف ہو گا اس پر آزاد کشمیر کی حکومت و عوام لبیک کہے گی، مسلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے،

 

پاکستانی افواج کی فتح کے باعث مسلہ کشمیر کی نا امیدی کو نٸی امید میں بدل دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،

 

غلام محمد صفی نے کہا کہ ہندوستان کا پہلگام میں 27 بے گناہ سیاحوں، انسانیت کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام لگانا ہندوستان کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہندوستان نے جنگ کا آغاز کیا، پاکستان کی حکومت، افواج، عوام اور میڈیا کے مثبت اور ذمہ دار کردار کے باعث پاکستان جنگ میں فتح یاب ہو گیا

 

، ہندوستان کے وزیر اعظم نے دو ایٹمی طاقتوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا، بین الاقوامی دنیا نے دیکھ لیا کہ ہندوستان کمزور اور پاکستان مضبوط مملکت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم امریکی صدر ٹرمپ، محمد بن سلیمان، طیب اردوان، آزرباٸیجان اور چین کے شکر گزار ہیں، جنگ بندی کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے حریت کانفرنس کو اختیارات دے دیے ہیں،

 

حریت کانفرنس کا مسلہ کشمیر پر جو فیصلہ ہو گا اس پر آزاد کشمیر حکومت و عوام لبیک کرے گی، ہندوستان خطے میں امن کی تباہی کا موجد ہے، اقوام عالم کو مکار ہندوستان کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہیے، چٸیرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن، اہلیہ یسین ملک مشعال ملک نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دوہرا معیار ختم کرنا ہوگا، افواج پاکستان کے ہیروز بے جنگ میں ہندوستان کو ناکام کیا، ہندوستان خطے میں بڑا دہشتگرد بن کر سامنے آیا ہے، اقوام عالم ہندوستان کی خطے میں دہشتگردی پر واضح فیصلہ سامنے لاے۔ ہندوستان کا ایٹمی پروگرام دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہے،

محمود احمد ساغر نے کہا کہ خالق کاءنات نے مسلہ کشمیر کی ناامیدی کو امید میں بدل دیا ہے مقبوضہ کشمیر کے تمام قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا،

Comments are closed.