آزاد کشمیر میں بڑی سیاسی تبدیلی کا امکان، پیپلز پارٹی کی عدم اعتماد تحریک تیار
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)گزشتہ پچاس برسوں میں آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ 1975 سے 2025 تک مجموعی طور پر 15 وزرائے اعظم منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ موجودہ 16ویں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی 28 اکتوبر کو ضابطہ طور پر تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے گی، اور اگر یہ تحریک کامیاب ہو گئی تو 29 اکتوبر کو نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا قوی امکان ہے۔
سیاسی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو آزاد کشمیر میں اب تک مسلم کانفرنس کے 6، پیپلز پارٹی کے 5، مسلم لیگ (ن) کے 1، پاکستان تحریک انصاف کے 2 جبکہ فارورڈ بلاک کے ایک وزیر اعظم بن چکے ہیں۔
اگر پیپلز پارٹی کی تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو یہ جماعت آزاد کشمیر کی تاریخ میں چھٹی مرتبہ حکومت حاصل کرے گی اور نیا وزیر اعظم 16واں ہو گا۔
کشمیر ایکسپریس ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق اب تک کے وزرائے اعظم کی فہرست کچھ یوں ہے:
عبدالحمید خان (جون 1975 تا اگست 1977) — پاکستان پیپلز پارٹی
سردار سکندر حیات خان (17 جون 1985 تا 28 جون 1990) — مسلم کانفرنس
ممتاز حسین راٹھور (29 جون 1990 تا 5 جولائی 1991) — پاکستان پیپلز پارٹی
سردار محمد عبدالقیوم خان (29 جولائی 1991 تا 29 جولائی 1996) — مسلم کانفرنس
سلطان محمود چوہدری (30 جولائی 1996 تا 24 جولائی 2001) — پاکستان پیپلز پارٹی
سردار سکندر حیات خان (25 جولائی 2001 تا 23 جولائی 2006) — مسلم کانفرنس
سردار عتیق احمد خان (24 جولائی 2006 تا 6 جنوری 2009) — مسلم کانفرنس
سردار محمد یعقوب خان (7 جنوری 2009 تا 22 اکتوبر 2009) — پاکستان پیپلز پارٹی
راجہ محمد فاروق حیدر خان (23 اکتوبر 2009 تا 29 جولائی 2010) — مسلم کانفرنس
سردار عتیق احمد خان (دوسرا دور) (29 جولائی 2010 تا 26 جولائی 2011) — مسلم کانفرنس
چوہدری عبدالمجید (26 جولائی 2011 تا 30 جولائی 2016) — پاکستان پیپلز پارٹی
راجہ محمد فاروق حیدر خان (دوسرا دور) (31 جولائی 2016 تا 30 جولائی 2021) — مسلم لیگ (ن)
عبدالقیوم خان نیازی (4 اگست 2021 تا 14 اپریل 2022) — پاکستان تحریک انصاف
سردار تنویر الیاس خان چغتائی (18 اپریل 2022 تا 11 اپریل 2023) — پاکستان تحریک انصاف
چوہدری انوار الحق (20 اپریل 2023 تا حال) — پاکستان تحریک انصاف فارورڈ بلاک کے وزیر اعظم ہیں

Comments are closed.