پارٹی مقدم،حکومت ثانوی،پیپلز پارٹی کی مضبوطی اولین ترجیح،یاسین کااعلان
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ عہدہ مرتبہ میرے رب کی عطا ہے لیکن کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں یہ آن کی عطاء ہے تو یہ میرے مالک رب کائنات سے جنگ کے مترادف ہے،
میں فیصل کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جاری اسمبلی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ قیادت کے فیصلے پر سر تسلیم خم کرتا ہوں
میرے لیے باعث اطمینان ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،میں صدر پاکستان آصف علی زرداری چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں،میں ماضی میں نہیں جاوں گا جب پارٹی قیادت کے فیصلوں سے بغاوت ہوئی پارٹی تقسیم ہوئی،
مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالہ ہوں،میری صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی ایوان میں آج اس پوزیشن میں ہے کہ ہم تنہا حکومت بنانے چکے،مجھے اطمینان ہے کہ 12 وفاقی وزراء اور 22 ریاستی وزراء کی مداخلت کے باوجود تنہا دو ضمنی انتخابات ہوئے دونوں میں کامیابی حاصل کی،
آج میں دعوے سے کہتا ہوں کہ میری صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ایوان کے اندر بھی اور ریاست میں بھی سب سے بڑی جماعت ہے،انھوں نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت سے زیادہ جماعت مقدم ہونی چاہیے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے بھی حکومت کے بجائے ہمیشہ جماعت کو مقدم رکھا،
آج میرے خاندان کے 35 افراد پر 302 کے سیاسی مقدمات درج ہے،لیکن میں خالق کائنات اور اپنی قیادت کے فیصلے پر سر تسلیم خم کر چکا ہوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک قربان کرنے کو تیار ہوں جماعت کی مضبوطی کے لئے اب بھی بھرپور کردار ادا کرونگا۔

Comments are closed.