بازل علی نقوی آزاد کشمیر کے وزیر صحت عامہ مقرر،وزارت پہلی بار مظفرآباد منتقل، سیاسی و سماجی خدمات کا اعتراف
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)حکومت آزاد کشمیر نے نئی کابینہ کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید بازل علی نقوی کو وزارت صحت عامہ و بہبود آبادی کا قلمدان سونپ دیا ہے۔
یہ فیصلہ تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزارتِ صحت عامہ مظفرآباد میں منتقل ہوئی ہے، جسے ریاست میں صحت کے شعبے کی مضبوطی اور اصلاحات کے آغاز کی حیثیت دی جا رہی ہے۔
سید بازل علی نقوی پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور سرگرم رہنما ہیں، جنہوں نے ریاست میں تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنے، انتخابی مہمات چلانے اور عوامی رابطہ مہم میں مرکزی کردار ادا کیا۔
ان کا سیاسی سفر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ترقی پسند و جمہوری نظریات سے جڑا ہے اور وہ پارٹی کی پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود، سماجی خدمات اور اسکاوٹس موومنٹ میں بھرپور خدمات انجام دیں، جن کے اعتراف میں انہیں صدراتی ایوارڈ (Medal of Merit) سے بھی نوازا گیا۔
وہ آزاد کشمیر اسمبلی میں بھی فعال کردار ادا کرتے رہے اور عوامی مفاد کی قانون سازی اور سماجی شعبے کی اصلاحات کے لیے مؤثر آواز بنے رہے۔
نئے وزیرِ صحت عامہ نے ذمہ داری سنبھالتے ہی کہا کہ
ریاست بھر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گادیہی اور دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کو مؤثر بنایا جائے گا
ہسپتالوں میں جدید آلات و ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔
صحت کارڈ نظام کی بحالی اور شفافیت ان کی ترجیحات میں شامل ہےعوام کو صحت کی بہتر، بروقت اور قابلِ رسائی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور عوامی حلقوں نے بازل علی نقوی کی تعیناتی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شخصیت سیاسی تجربے، عوامی خدمت اور سماجی کردار کا مجموعہ ہے، اور ان کے آنے سے صحت عامہ کا شعبہ حقیقی معنوں میں بہتر ہوگا۔

Comments are closed.