ڈڈیال،یسین ملک ودیگرکشمیری اسیران کی رہائی کیلئےاحتجاج

ڈڈیال،یسین ملک ودیگرکشمیری اسیران کی رہائی کیلئےاحتجاج

ڈڈیال(تحصیل رپورٹور) مقبول بٹ شہید چوک پر یسین ملک سمیت تمام اسیرانِ جموں و کشمیر کی رہائی کے لیے زوردار احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

 

احتجاج میں ، سماجی اور کشمیری حریت پسند جماعتوں کے کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یسین ملک اور دیگر کشمیری اسیران کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔

 

شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

 

 

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یسین ملک اور دیگر کشمیری حریت رہنماؤں کو بھارتی جیلوں میں ناجائز طور پر قید رکھا گیا ہے، جو کھلی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حریت رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور جدوجہد آزادی ہر حال میں جاری رہے گی

 

مقررین کا کہنا تھا کہ مقبول بٹ شہید نے اپنی جان قربان کر کے آزادی کی جو شمع روشن کی، وہ آج بھی کشمیری نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

 

یسین ملک سمیت تمام اسیران کی رہائی کشمیری عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا احتجاج کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک تمام کشمیری اسیران کو رہا نہیں کیا جاتا،

 

اس وقت تک پرامن احتجاج اور آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Comments are closed.