وزیراعظم فیصل راٹھور سے حویلی کے نمائندہ وفد کی اہم ملاقات

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے حویلی کے نمائندہ وفد نے ٹھیکدار طارق خان کی قیادت میں ملاقات کی

 

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے حویلی کے نمائندہ وفد نے ٹھیکدار طارق خان کی قیادت میں ملاقات کی۔

 

وفد میں پرنسپل خالد خان، چیف ایڈیٹر جنت نظیر اعجاز خان، حاجی خورشید ۔حاجی رفیق ۔ شبیر خان ۔عالمگیر خان ،ڈاکٹر طارق محمود ۔ٹھیکیدار شریف خان ،شکیل خان یوسفزئی ،منظور خان ،حسن اعجاز خان،عامر رفیق خان و دیگر بھی موجود تھے۔

 

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حویلی سمیت آزادکشمیر کے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ سڑکوں، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور حویلی کے عوام کو ترقی کے ثمرات ضرور ملیں گے۔

 

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کی جائیں گی۔

 

وفد نے وزیراعظم کو حویلی کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments are closed.