لطیف اکبرکاپاک فوج کوآپریشن غضب للحق کامیابی پرخراج تحسین

لطیف اکبر کا پاک فوج کو آپریشن غضب للحق میں کامیابی پر خراج تحسین

 

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)قائم مقام صدر ریاست، چوہدری لطیف اکبر نے پاک فوج کو آپریشن غضب للحق” میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا

 

بھرپور کارروائی میں پاک فوج نے خطے میں اپنی طاقت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا،چوہدری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے 26 فروری 2019 کو بھارت کا تیارا گہرا کر بھارت کو شکست دی

 

آج کے ہی روز 26 فروری 2026 ہندستان کے سہولت کار فتنتہ الخوراج کو شکست ہوئی ملک پاکستان نے صرف افغان طالبان کے بلااشتعال حملے کا ردعمل دیا اپریشن میں بھرپور کارروائی کرکے پاک فوج نے خطے میں ایک بار پھر اپنی طاقت ثابت کردی

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کو ہر مہاز پر کامیابی مل رہی ہے ،افغانستان،ہندوستان کی پراکسی بنا پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی افغانستان کی غلط حکمت عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا

 

پاک فوج ملک کے ہر انچ کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہے جس پر فیلڈ مارشل مبارک باد کے مستحق ہیں پاکستان کبھی تصادم کی طرف نہ جاتااگر کوئی للکارے تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا بنتا تھا،طالبان حکومت کو چائیے تھا

 

افغانستان کی مٹی کو پاکستان کے خلاف نہ استعمال ہونے دیتے مگر اس کے برعکس حکومت خود جا کر ہندستان کی گود میں بیٹھ گئی ،پاک فوج کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراتے کہا کہ پاک فوج جو وطن کے دفاع کے لئیے ہر وقت تیار یے پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا یے

 

انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی صلاحیتوں کی بدولت پاکستان ہر محاذ پر کامیابی حاصل کر رہا ہے پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے

 

پاک فوج کے اس آپریشن کی بدولت پاکستان نے نہ صرف اپنی دفاعی استعداد کا مظاہرہ کیا بلکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.