کشمیری حریت رہنماؤں کو سزا انصاف کا قتل ہے، رفیق نیئر
مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اطلاعات و مذہبی امور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے حریت رہنما آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو دہلی کی عدالت کی جانب سے دی جانیوالی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کا قتل قرار دیا ہے۔
اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ دہلی کی عدالت کا یہ فیصلہ انصاف کے بنیادی اصولوں کے برعکس ہے اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔ ہندوستان کا یہ اقدام دراصل کشمیری قیادت اور حقِ خود ارادیت کی آواز کو دبانے کی ایک اور کوشش ہے۔
انہوں نےکہا کہ ہندوستان انسانی تاریخ کے بدترین مظالم اور بدنام زمانہ کالے قوانین کے ذریعے بھی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کا جذبہ حریت سرد کرنے میں ناکام رہا ہے۔
چوہدری محمد رفیق نیئر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

Comments are closed.