کھوئی رٹہ ،رفیق نئیر کی چوہدری رفیق کے نماز جنازہ میں شرکت
کھوئی رٹہ (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف آزاد کشمیر چوہدری محمد رفیق نئیر نے درگوٹی کراس کے مقام پر ریٹائرڈ سیکرٹری مشتاق احمد گورسی کے ماموں زاد بھائی چوہدری انیق، چوہدری ابرار علی اور چوہدری وقار کے والد محترم چوہدری رفیق کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر علاقے کی معزز سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں۔
بعدازاں وزیر اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر بنڈلی کے مقام پر پہنچے جہاں انہوں نے چوہدری شبیر کے والد محترم چوہدری لال کی عیادت کی۔
اس موقع پر انہوں نے بیمار بزرگ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ وزیر اطلاعات نے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں صبر و حوصلے کی تلقین کی۔
وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہونا ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہر مشکل وقت میں اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور ان کے مسائل میں عملی شرکت ہی حقیقی عوامی نمائندگی کا تقاضا ہے۔
