بھمبر,کشمیر ایکسپریس کی24ویں سالگرہ,طارق فاروق نے کیک کاٹا
بھمبر(سعد چوہدری )سابق سینئروزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق کاکہناہے کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نامساعد حالات میں بھی تحقیق پر منبی صحافت کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تحقیق کے ساتھ تنقید کرنا ہرکسی کا حق ہے۔۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینئروزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے ریاستی اخبار “کشمیر ایکسپریس کی”24 ویں سالگرہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ ۔
اس موقع پر چیف ایڈیٹر سردار زاہد تبسم، ایڈیٹرمحترمہ شمیم اشرف، بیورو چیف سعد چوہدری کو مبارکباد دی تقریب آمد پر صحافیوں نے انکا شاندار استقبال کیا
ممبر پریس فاونڈیشن راجہ ثاقب علی نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کاآغاز کیا۔تقریب میں ممبر ضلع کونسل نائیک چوہدری محمدسلیم، سینئرقانون دان ایڈووکیٹ عامررسول بٹ ایڈووکیٹ علی بابر،ایڈووکیٹ مختارحسین، چوہدری ذوالفقارصفی اللہ بٹ حافظ اظہر حسین رضا ،علی سبحانی اور وکلاء صاحبان ممبرز ضلع کونسل صحافتی و سماجی شخصیات بھی موجود تھی۔
پروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سابق سینئروزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہاکہ ریاستی اخبارات کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہیں۔آج کشمیر ایکسپریس کی 24 ویں سالگرہ پر چیف ایڈیٹر زاہد تبسم ایڈیٹر شمیم اشرف اور بھمبربیوروچیف سعد چوہدری کو مبارکباد دیتے ہیں۔آج ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے پرنٹ میڈیا کو مشکلات ہیں ۔محنت کرنےوالےہرمیڈیاورکرکوسلام پیش کرتے ہیں۔
پریس کلب بلڈنگ کے لیے زمین دینے پر مرحوم ظفربٹ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔اس فورم سے آج تمام مرحومین سینیر صحافیوں کی درجات بلندی کی دعاکرتے ہیں۔ چوہدری طارق فاروق نے کہاکہ کشمیر ایکسپریس نے ڈیجٹیل سیکشن میں بھی نام کمایا،ہمارے دور حکومت میں ہمیشہ میڈیا ورکرز،میڈیااداروں کا ترجیحا بنیادوں پرمعیار بہتر کیا گیا۔میڈیا کو اشتہارات کا مسئلہ درپیش رہتاہے۔40 سالہ سیاست مکمل ہوچکی ہے آج اس فورم سے یہی پیغام ہے کہ قلم کی حرمت کو برقرار رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ دارہ ہے۔۔
میڈیا کمیونٹی سیمنارز کروائے اجتماعی نوعیت کےکام کریں پریس کلب عمارت کی دیکھ بھال کریں فعال بنائیں میرا تعاون ہمیشہ موجود رہے گا۔میڈیا نمائندگان تحقیق کریں لیکن اگر کسی جگہ کوئی غلطی ہوجائے تواسے کھلے دل سے تسلیم کریں ۔آج اس فورم سے آگاہی ٹی وی کورجسٹریشن پر مبارکباد دیتے ہیں۔چوہدری عاطف اکرم کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔حاجی نعیم گل کی صحت یابی کے لئے دعاگوہیں۔
تقریب کے دوران صدر پریس کلب چوہدری جمیل شفیع نے سابق سینئر وزیرچوہدری طارق فاروق کاخصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہاکہ چوہدری طارق فاروق میڈیا کے محسن ہیں،پریس کلب کی تحصیل کچہری والی عمارت اور پھر نئی عمارت طارق فاروق کی ذاتی کاوشوں سے ملی جس پر وہ تمام میڈیاکی طرف سے شکرگذار ہیں۔طارق فاروق نے بلاتفریق خدمت کی اجتماعی کام کئے ڈوپلمنٹ کی ۔آج اس فورم سے اخبار کے چیف ایڈیٹرزاہدتبسم ایڈیٹرشمیم اشرف اور سعد چوہدری کومبارکبادپیش کرتے ہیں۔
ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاونڈیشن افتخار ساجد عظیمی نے سابق سینیر وزیرچوہدری طارق فاروق کی خدمات کو سراہا،انہوں نے کہاکہ چوہدری طارق فاروق نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبودمیں کلیدی کردار ادا کیا،سینئرصحافی انصرزمان نے چوہدری طارق فاروق کو کہاکہ ہم صحافی آپکی محبتوں کےمقروض ہیں،طارق فاروق نے ہمیشہ اہل قلم کی عزت کی،
سینئرصحافی صدرسٹیزن فورم اقبال انقلابی نے کہاکہ پریس کلب کی عمارت طارق فاروق کا خصوصی تحفہ ہے۔طارق فاروق نےوسائل دیئے،سرپرستی کی یہی اچھی لیڈر کی پہچان ہے۔طارق فاروق صاحب کے ممنون ہیں ۔پریس کلب کی نئی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ دی۔ صحافیوں کی فلاح و بہبودمیں کی،جملہ صحافیوں کی طرف سے شکرگذار ہیں،۔
مقررین نے“کشمیر ایکسپریس” کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اخبار نے ریاستی مسائل، عوامی آواز اور حقائق پر مبنی صحافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چوہدری طارق فاروق نے ادارے کی کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ “کشمیر ایکسپریس” مستقبل میں بھی ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت کا سفر جاری رکھے گا۔
اس موقع پر شرکاء نے چیف ایڈیٹر سردار زاہد تبسم، بیورو چیف سعد چوہدری اور پوری ٹیم کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں جبکہ اخبار کی مزید ترقی اور کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
