واپڈا کی پن بجلی پیداوار 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی

واپڈا کی پن بجلی پیداوار 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی پیک آورز میں تربیلا، غازی بروتھا اور منگلا سمیت مختلف پن بجلی گھروں سے ریکارڈ سپلائی

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) واپڈا پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ،گزشتہ روز پیک آورز کے دوران واپڈا کے پن بجلی گھروں نے نیشنل گرڈ کو 6 ہزار 118 میگاواٹ بجلی فراہم کی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق 18 مئی 2026: ملک کے بڑے آبی ذخائر سے صوبوں کی آبپاشی سے متعلق ضروریات کے پیش نظر ارسا کی جانب سے پانی کے اخراج میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پیک آورز کے دوران واپڈا پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ روز پیک آورز میں واپڈا کے پن بجلی گھروں نے نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر 6 ہزار 118 میگاواٹ بجلی مہیا کی۔ اس دوران نیشنل گرڈ کو تربیلا سے 2 ہزار 332 میگاواٹ، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے ایک ہزار 95 میگاواٹ، غازی بروتھا سے ایک ہزار 160 میگاواٹ، منگلا سے 930 میگاواٹ، وارسک سے 135 میگاواٹ اور چشمہ سے 101 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی

جبکہ اسی دوران واپڈا کے مختلف درمیانے اور چھوٹے پن بجلی گھروں سے 365 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ واپڈا پن بجلی نیشنل گرڈ میں سستی ترین ماحول دوست انرجی ہے اور یہ پاکستان کے پورے انرجی سیکٹر کو سبسیڈائز کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.