مظفرآباد،بنو قابل پروگرام کا آغاز،ہزاروں نوجوانوں کی شرکت

مظفرآباد،بنو قابل پروگرام کا آغاز، ہزاروں نوجوانوں کی شرکت

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج آزاد جموں وکشمیر کے ہزاروں نوجوان بچوں اور بچیوں کے لیے بنوقابل پروگرام کا باقاعدہ آغاز دارلحکومت مظفرآباد سے کررہا ہوں۔

کشمیری نوجوانوں جماعت اسلامی نے آپ کا ہاتھ تھام لیا ہے اب آپ اکیلے نہیں پوری جماعت اسلامی آب کے ساتھ ہے۔کراچی سے جب اس پروگرام کا آغاز کیا تو روایتی سیاسی پارٹیاں تنقید کرریی تھیں اج لاکھوں نوجوان اس پروگرام سے استفادہ کر چکے،

نوجوان منظم رہیں انتشار کا شکار نہ ہوں ، جب اتحاد و اتفاق ختم ہوا تو ملک دولخت ہو گیا تھا آج پھر بنگلہ دیش میں اتحاد قائم ہورہا ہے انتشار پیدا کرنے والے بھاگ چکے ہیں۔

بنو قابل پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت جدید آئی ٹی سکلز سیکھائیں گے جو بھی آئے گا اس کو بلا تخصیص آئی ٹی و کمپیوٹر پروگرام سکھائیں گے،

بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور آزاد ریاست میں نظام کی تبدیلی ہمارا ایجنڈا ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان نے یہاں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی گراونڈ چہلہ بانڈی کیمپس کے وسیع و عریض پنڈال میں “بنو قابل” پروگرام کے انٹری ٹیسٹ میں شریک ہزاروں نوجوانون سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان، الخدمت فاونڈیشن آزاد کشمیر کے صدر کرنل ظفر رشید عباسی، امیر ضلع مظفرآباد راجہ آفتاب، سیکرٹر ی جنرل الخدمت آزاد کشمیر آفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،

بنو قابل پروگرام کے اس انٹری ٹیسٹ میں دس ہزار سے زائد نوجوان بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجنیئر حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اسلام کے عادلانہ نظام نہ ہونے کےباعث آج ریاست کے نوجوان اپنے حقوق اور روزگار سے محروم ہیں میری ریاست کے نوجوانوں اسلامی اقدار اپنائیں

اسلام کو بطور نظام حیات اپنائیں اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے پاکستان میں لاکھوں نوجوان بنو قابل پروگرام سے استفادہ کر چکے ہیں آزاد کشمیر کے نوجوانوں آپ بھی اگے بڑھیں اور اپنا مستقبل بنائیں کیوں کہ جماعت اسلامی آپ کی پشت پر ہیں ۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ آج مظفرآباد کے ہزاروں نوجوانوں نے یونیورسٹی گراونڈ میں جمع ہو کر ثابت کر دیا کہ وہ بنو قابل پروگرام کے ذریعے اپنا مستقبل محفوط دیکھ رہے ہیں

جماعت اسلامی ہی اب ان نوجوانوں کے مستقبل سنوارے گی جماعت اسلامی پاکستان کا شکریہ جسکی قیادت نے ہمارے لیے اتنے بڑے پروگرام کا بالکل مفت آغاز کیا کشمیر کے نوجوان بیدار ہو چکے ہیں وہ اپنے مستقبل کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے

یہ پروگرام آپ کے لئےمفت ہے نوجوان مفت پروفیشنل کورسز کے ذریعے ہنر مند بن کر ملک و قدم خصوصا اپنے خاندان کی تقدیر بدل سکتے ہیں آج مظفرآباد میں آئی آئی کورسز کے خواہشمند نوجوانوں کی بہار دیکھ کر دل خوش ہوا کہ نوجوان ہنر مندی کی طرف راغب ہیں

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلبا و طالبات نے کہا کہ ہمیں آج تک کسی نے مفت ہنر مندی کی تربیت نہیں دی جماعت اسلامی اور الخدمت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو اس پروگرام میں شامل کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.