حویلی کی گجر و کشمیری برادری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے عوام دوست تاریخ ساز اقدامات سے متاثر ہو کر حویلی کی گجر اور کشمیری برادری کی معروف سرکردہ شخصیات نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تاچھاں اور پھلواڑی کے ایک بڑے وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کی۔ راجہ نسیم راٹھور کی سربراہی میں ملاقات کرنیوالے وفد میں سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری ساجد اقبال، چوہدری نذر حسین،چوہدری،عبدالقدیر قمر،چوہدری محمد آزاد،چوہدری محمد رشید،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری طفیل،چوہدری محمد عزیر ولد تاج الدین،چوہدری محمد عزیر ولد لال دین،چوہدری گوہر نصیر،چوہدری ولی محمد،چوہدری عظیم،چوہدری لیاقت حسین،چوہدری قاری نوید،صوبیدار سردار محمد سجاد،حوالدار بشیر،سردار مختار احمد،چوہدری زیشان محمد منیر،نوشاد حسین،خواجہ عتیق،خواجہ سعید،خواجہ عبدالوحد،ماسٹر ایوب خان،وحیدنسیم،افراز شبیر چوہدری،احسن سرفراز چوہدری،چوہدری عثمان عاشق،چوہدری مبشر نوشاد اور یاسر ایڈووکیٹ شامل تھے۔
وفد نے حویلی کے لیے تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے تاچھاں میں ہائی اسکول کے قیام کو علاقے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف مقامی طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو بھی تعلیم کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔
وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور وزیراعظم کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ عام آدمی کے حقوق، ترقی اور خوشحالی کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے۔
عوامی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بہتری لانا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حویلی سمیت آزادکشمیر کے تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کا مشن ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اراکین وفد نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے مختصر عرصے میں عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد حکومت پر مزید مضبوط ہوا ہے۔
