پی ٹی آئی آزادکشمیرکاشفاف انتخابات اورمساوی مواقع کامطالبہ

پی ٹی آئی آزادکشمیرکاشفاف انتخابات اورمساوی مواقع کامطالبہ
پی ٹی آئی آزادکشمیرکاشفاف انتخابات اورمساوی مواقع کامطالبہ

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا شفاف انتخابات اور مساوی مواقع کا مطالبہ

راولاکوٹ (کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ، سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی و چئیرمین پارلیمانی بورڈ سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت پارلیمانی کا اہم اجلاس سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ منعقد ہوا جس میں پونچھ ڈویژن کے تمام امیدواران کے انٹرویوز مکمل کر لئے گئے ۔

اجلاس میں پارلیمانی بورڈ ممبران خواجہ فاروق احمد ، حافظ حامد رضا ، دیوان محی الدین ، حمید پوٹھی ، چوہدری ظفر انور ، میاں شفیق جھاگوی ، میر عتیق الرحمن ، نئیر ایوب اور عامر نذیر چوہدری نے شرکت کی ۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر ریاست کی مقبول ترین جماعت ہے جسے الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے فسطائیت اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں

غیر جانبدار ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے ، تمام جماعتوں کو مساوی مواقع نہ دئیے گئے تو الیکشن کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا

عمران خان اس وقت جیل کی سلاخوں کے اندر پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑ رھے ھیں پاکستان ھماری امیدوں کا محور و مرکز ھے ۔لیکن پاکستان کے سب سے مقبول عوامی لیڈر عمران خان کو جیل کے اندر رکھ کر پاکستان کے امیج کو خراب کیا جا رھا ھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ، غیر جمہوری ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

سردار عبد القیوم نیازی نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی صورت اپنے اصولی موقف پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ، الیکشن مین بھرپور حصہ لے گی ، نئی قیادت سامنے لائیں گے جو عمران خان کے نظریے کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہو سکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.