ایبولاوائرس نےپاکستان میں خطرےکی گھنٹی بجادی
ایبولاوائرس نےپاکستان میں خطرےکی گھنٹی بجادی
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)افریقی ممالک سے شروع ہونے والے ایبولا وائرس نے پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی جبکہ عالمی ادارہ صحت نے وبا کو عالمی سطح پر عوامی صحت کیلئے تشویشناک قرار دے دیا ہے۔
پاکستانی وزارت صحت نیایبولا وائرس کیممکنہ خطریکے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، وزارت صحت کی جانب سے قومی ادارہ صحت کو ضروری اقدامات کرنے اور لیبارٹری کٹس دستیاب رکھنیکی ہدایت جاری کردی گئی۔
وزارت صحت نیبارڈر ہیلتھ سروسز کو بھی ایبولا وائرس کیحوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہیکہ ایئرپورٹس پر یوگنڈا اور کانگو سے آنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی جائے۔
حکام کیمطابق ایبولاہیمرجک فیورکی علامات ڈینگی وائرس سے ملتی جلتی ہیں، جس کے باعث طبی عملیکو بھی محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔۔ وفاقی وزارت قومی صحت کیحکام کاکہنا ہیکہ پاکستان میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اورکسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔
دوسری جانب افریقی ممالک میں اب تک ایبولا وائرس کے 300 مشتبہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 80 اموات بھی سامنے آئی ہیں،سینٹرفار ڈیزیز کنٹرول امریکا کی ٹیم بھی دونوں متاثرہ افریقی ممالک میں پہنچ گئی۔
