بلاول سے فیصل راٹھورکی ملاقات,سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی

جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختصر چھ ماہ کے عرصے میں عوام کا سیاسی نظام پر اعتماد بحال کیا گیا ہے اور ریاست و پاکستان کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں 500 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر عملدرآمد شروع کیا جبکہ سیاحت کے فروغ کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ دنیا بھر سے سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے ہر علاقے میں اسکولز اور کالجز کے قیام کی بنیاد رکھی گئی ہے تاکہ تعلیمی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پیکج دیا گیا ،صحت کارڈ بحال کیا گیا ،تعلیمی پیکج دیا گیا اور دو برس اسٹیشنوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر میں عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے پیشرفت دریافت کی

جس پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت عوامی مسائل کے مکمل حل کے لیے کوشاں ہے اور کسی بھی عوامی مسئلے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے تمام فریقین اور عوامی نمائندوں سے مشاورت اور بات چیت کا عمل جاری رکھا جائے تاکہ مسائل خوش اسلوبی سے حل ہو

Leave A Reply

Your email address will not be published.