پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکاآل پارٹیزکانفرنس کابائیکاٹ

تتہ پانی (کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ ۔ موقف اپنایا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے پر بروقت عملدرآمد نہ کر کے حکومت نے غفلت برتی ،

عوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا کسی صورت ریاست کے مفاد میں نہیں ، حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بامقصد مذاکرات یقینی بنائے ،

عوام کے خلاف طاقت کا استعمال یا کوئی بھی جارحانہ پالیسی کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ پیپلز پارٹی مہاجرین سیٹوں کے حوالے سے بار بار موقف تبدیل کر رہی ہے جبکہ مسلم لیگ نواز بھی متضاد بیانیہ اپنائے ہوئے ہے،

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ریاست کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، نوجوان کی اکثریت عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی میدان مقابلہ کرنے کے بجائے بغیر آئینی و قانون وجوہات کے پی ٹی آئی کیلئے مشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں جو انتہائی افسوسناک عمل ہے ،

متنازعہ خطہ کی حساسیت کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا ، آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ سے بھی محروم کر دیا گیا ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن روک کر الیکشن کو الیکشن سے پہلے متنازعہ بنا دیا گیا ،

مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نورا کشتی کھیل رہی ہیں ، وفاق میں اتحادی حکومت جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیانات دیکر عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے ،

دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ، عوام مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے چہرے پہچان چکی ، آمدہ الیکشن میں عوام انہیں بری طرح مسترد کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.