آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مظفرآباد میں بڑا سیاسی پاور شو سجا لیا۔
پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔
اِسی طرح مظفرآباد میں جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئی ہے، جلسے کے لیے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔
میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف آج جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی حکمتِ عملی اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر اہم پیغامات دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جلسے میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کے علاوہ آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت بھی شریک ہے، جلسے کے دوران انتخابی مہم کو مزید تیز کرنے اور کارکنوں کو متحرک کرنے سے متعلق اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے۔
