ہائی ویز اور موٹر ویز پر سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبراسلام آباد پشاور موٹروے (ایم ون ) پر سفر کر نیوالی کاروں کا ٹول 350 روپے سے بڑھ کر 460 روپے ہوگیا
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے)نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں نمایاں اضافہ کیا ہے ۔لاہور-عبدالحکیم موٹروے (M3)، پنڈی بھٹیاں-فیصل آباد-ملتان موٹروے (M4)، ملتان-سکھر موٹروے (M5)، ڈی آئی خان-ہکلہ موٹروے (M14) سمیت کئی دیگر اہم راستوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ۔
نظرثانی شدہ نرخوں کے تحت اسلام آباد پشاور موٹروے (ایم ون ) پر سفر کرنے والی کاروں کا ٹول 350 روپے سے بڑھ کر 460 روپے ہوگیا۔ ویگنوں کا کرایہ 550 روپے سے بڑھ کر اب 720 روپے ہوگیا جبکہ بسوں کو 1000 روپے سے بڑھ کر 1300 روپے اور ٹرکوں کے لئے ٹول ٹیکس 1500 روپے سے بڑھ کر 1950 روپے ہوگیا۔
ہائی ویز اور موٹر ویز پر سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر
قومی شاہراہوں پر کاروں کا ٹول 40 روپے سے بڑھ کر 50 روپے ہو گیا ، ویگنوں کا 90 روپے اور بسوں کو 130 روپے کے سابقہ نرخوں کے مقابلے میں 170 روپے اضافہ ہو گیا ۔
2 اور 3 ایکسل والے ٹرکوں کے لئے ٹیکس 210 روپے ہو گیا ۔اس کے علاوہ، کوہاٹ ٹنل (N55)، اسلام آباد-مری-کوہالہ ہائی وے (N75)، اور میانوالی ٹول پلازہ (N135) جیسے اہم مقامات پر ٹول بڑھا دیئے گئے ۔
Comments are closed.