چوہدری محمد عزیز کی رسم چہلم کب ہوگی

چوہدری محمد عزیز کی رسم چہلم کب ہوگی ،تاریخ کا اعلان کردیا گیا مرکزی قیادت،وزراء حکومت شرکت کرینگے

مظفرآباد( وقائع نگار)آزادکشمیر کی سیاست کا اہم کردار سابق سینئر وزیر، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر ، بانی ضلع حویلی کہوٹہ چوہدری محمد عزیز کی رسم چہلم 6 اکتوبر کو حویلی کہوٹہ میں منعقد ہو گی،

رسم چہلم کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی جملہ مرکزی قیادت ، وزراء حکومت ، ممبران اسمبلی ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نمائندگان سمیت چوہدری محمد عزیز کے حلقہ احباب میں شامل شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوں گی

، رسم چہلم کی تقریب میں ہی چوہدری محمد عزیز کے سیاسی جانشین محسن عزیز کی باضابطہ دستار بندی بھی ہو گی ، رسم چہلم کیلئے تقریب کالج گرائونڈ میں منعقد ہو گی، اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے

رسم چہلم کی تقریب کے جملہ پروگرام بھی ترتیب دے دیئے گئے ہیں، مسلم لیگ (ن) حویلی کہوٹہ اور عوام علاقہ رسم چہلم کی تقریب میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے

تمام احباب کو باضابطہ تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی جا چکی ہے ، رسم چہلم کی تقریب میں حکومت آزادکشمیر کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔قرآن خوانی، تعزیتی ریفرنس اور دعا کے بعد شرکاء کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

 

محسن عزیز اپنے والدکا مشن مکمل کرینگے،برجیس طاہر

Comments are closed.