27 اکتوبرسیاہ دن،بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ قبضہ کیا

27 اکتوبرسیاہ دن،بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ قبضہ کیا،وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 وہ سیاہ دن ہے جس دن بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر پر اپنی فوجیں اتار کر جابرانہ قبضہ کیا۔پاکستان اور پوری جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری یہ دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں،گذشتہ 77 سال سے کشمیری عوام اپنے جائز حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوے ہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آج بھی کشمیری اپنی جدوجہد بھارتی سفاکانہ اقدامات کے باوجود جاری رکھے ہوے ہیں۔دلیر اور بہادر کشمیریوں کو پوری پاکستانی قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد کو فوجی مظالم کے ذریعے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری حریت پسندوں کو پابند سلاسل کر رکھا ہے جو اسکے فوجی قبضے کو نہیں مانتے،جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازعہ ہے.

انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اسکے پرامن حل کے بغیر خطے میں قیام امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی،بھارت کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور اس نے اقوام متحدہ سے جو وعدہ کر رکھا ہے اس پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری پاکستانی قوم اپنی کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے جو اپنے جائز حق خودارادیت کیلیے برسر پیکار ہیں۔پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا-

 

کشمیری بھارتی تسلط کبھی قبول نہیں کرینگے،وزیر اطلاعات

Leave A Reply

Your email address will not be published.