ن لیگ نے پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کردیا،شاہ غلام قادر

ن لیگ نے پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کردیا،شاہ غلام قادر ملکی تاریخ میں پہلی بار سٹاک ایکسچینج بڑھ رہی ہے

وادی نیلم(بیوروپورٹ)صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کا دورہ حلقہ انتخاب میں مخالف پر تگڑا وار سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں لوگ مسلم لیگ ن میں شامل یونین کونسل سرگن کے علاقوں لوئر بکوالی،اپر بکوالی،نیلم،بگنواں،سام گام،اور لسیاں،سے سینکڑوں لوگ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو خیر آبا د کہہ کرن لیگ میں شامل

صدر ن لیگ نے نئے شامل ہونے والوں ہار پہنا کر مبارکباد دی ویلکم کیا اور مبارکباد پیش کی بالائی نیلم میں مسلم لیگ ن مضبوط پوزیشن بنانے کی طرف گامزن تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن و ایم ایل اے بالائی نیلم شاہ غلام قادر نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب کی ہونین کو نسل سرگن کا تفصیلی دورہ کیا

اپنے دورے کے دوران گاؤں لوئر بکوالی،اپر بکوالی،سام گام، نیلم،بگنواں،گھموٹ، لسیاں سے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے سرکردہ سینکڑوں کارکنان ن لیگ میں شامل ہوگئے نئے شامل ہونے والوں میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنمائوں غلام یاسین، محمد منیر، فیروز الدین، محمد یوسف، محمد عنایت

محمد طارق، ڈاکٹر ریٹائرڈ خواجہ غلام احمد، محمد حسین، ممتاز حسین، طارق حسین،منظور حسین،نیلم، سرگن لسیاں۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں عزیز اللہ، محمد منظور، مولوی الرحمن، ولی احمد، سخی زمان، محمد صدیق، عتیق الرحمن، شمس الرحمن، گلزمان،محمد اشتیاق، محمد شاہنواز، رفیق محمد حسین، عبد الطیف و دیگر نے اپنی جملہ برادری سمیت ن لیگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع نیلم کے سنئیر کارکنان بھی موجود تھے۔ نے جملہ برادری سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا

اس موقع پر ن لیگ ضلع نیلم کے سنئیر کارکنان بھی موجود تھے۔ شامل ہیں اس موقع پر شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کے اندر تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کردیا ہے

پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار سٹاک ایکسچینج بڑھ رہی ہے پڑوسی اور دوست ممالک نے ملک میں سرمایہ کاری شروع کردی ہے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں مسلم لیگ ن کی قیادت کا روز اول سے کردار ہے

آزاد کشمیر کے اندر ن لیگ کے دور اقتدار میں تعمیر وترقی ہوء شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکوں کی تعمیر نیلم کو دو انتخابی حلقوں میں تقسیم کرکے وافر فنڈز مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے سنہری اقدام ہیں شاردہ تا سرگن روڈ نیلم سام گام روڈ گھموٹ تک سڑک مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بنی آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن دونوں انتخابی حلقوں سے جیت کر باقی ماند ہ ترقیاتی کام بھی کرے گی

 

وزیر اعظم محسن کش،کچھ ڈلیورنہیں کرسکا،طارق فاروق

Leave A Reply

Your email address will not be published.