کرم بدامنی کی آگ میں جل رہا،حکومت لاپتہ ہے،بلاول بھٹو

کرم بدامنی کی آگ میں جل رہا،حکومت لاپتہ ہے،بلاول بھٹو
لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں، حکومت کاخاموش تماشائی بننا دہشتگردوں کا اتحادی بننے کے مترادف ہے
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت شہریوں کی جان ومال کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوچکی ہے۔بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہارِ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے گورنرخیبرپختونخواسے ضلع کرم کی صورتحال پررپورٹ طلب کرلی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ضلع کرم بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے،خیبرپختونخوا حکومت صوبے سے لاپتہ ہے، تین دنوں میں 80 شہری قتل ہوچکے

،لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں، حکومت کاخاموش تماشائی بننا دہشتگردوں کا اتحادی بننے کے مترادف ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،  پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔

مسئلہ کشمیر علاقائی تنازعے سے زیادہ قومی کاز ہے،رانا قاسم

Leave A Reply

Your email address will not be published.