وفاقی حکومت نےپیکاایکٹ سےآزادمیڈیاکاگلاگھونٹ دیا

وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد آزاد میڈیا کا گلا گھونٹ دیا،سردار عبدالقیوم نیازی

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے سینٹ سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے بعد اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار دھاندلی زدہ وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد آزاد میڈیا کا گلا گھونٹ دیا۔

اب کوئی بھی صحافی اپنی آزاد رائے کا اظہار نہیں کر پائے گا پورے پاکستان میں صحافتی برادری احتجاج پر ہے میڈیا کے نمائندگان اپنے منہ پر زنجیریں لگا کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔

پاکستان میں اس وقت آمرانہ حکومت ہے جو آزاد میڈیا کے ساتھ ساتھ عوام کی دشمن ہے تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کے خلاف ظلم اور بربریت کے بعد فارم 47 کی پیداوار حکومت نے میڈیا کو بھی مکمل اپنے تابع کرنے کی سازش شروع کر دی اس سے قبل آزاد عدلیہ پر 26 آئینی ترمیم کے زریعے فیصلہ سازی کا اختیار اپنے ہاتھ میں لیا گیا اب پیکا ایکٹ کے تحت آذاد میڈیا کے اوپر دباؤ ڈالا جارہا ہے جسکی ہم شدید مزمت کرتے ہیں اور 26 آئینی ترمیم کے کالے قانون کی طرح پیکا ایکٹ ترمیمی بل بھی ایک ناجائز قانون ہے جسکو تحریک انصاف مسترد کرتی ہے

انشاء اللہ تحریک انصاف آزاد عدلیہ کے ساتھ ساتھ آذاد میڈیا کے لیے بھی اپنی جہدوجہد جاری رکھے اور کسی کالے قوانین کو ھم نہیں مانتے ہر پلیٹ فارم کے اوپر عوامی عدالت میں انکو بے نقاب کریں گے فارم 47 کی پیداوار دھاندلی زدہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کا جنازہ نکال دیا

اپنے لیے ناجائز قانون سازی کے ذریعے خود کو بچانا چاہتے ہیں 8 فروری کو بانی چیرمین عمران خان کی ہدایات پر پورا پاکستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں مینڈیٹ چوری کے خلاف کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.