یواےای کاانفراسٹرکچردیکھ کرمحرومی کااحساس ہوا،شاہد آفتاب

یواے ای کا انفراسٹرکچر دیکھ کرمحرومی کا احساس ہوا،شاہد آفتاب
یواے ای (بیورو رپورٹ پوٹ)متحدہ عرب امارات میں پردیس کا احسا س نہیں ہوا ہے بہت اپنانیت ملی ہے یواےای کے انفراسٹرکچر Infrastructure کو دیکھ کر اپنے ملک کی محرومیوں کا بہت احساس ہوتا ہے ہمارے حکمرانوں نے ہمارے ملک کو عوام کے پیسوں سے لوٹا ہے
ان خیالات کا سردار شاہد آفتاب چغتائی نے گزشتہ روز یواےای میں مقیم کشمیری کیمونٹی کے ساتھ ایک عشیائیہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا
عشیائیہ میں پاک چنار ونگ کے صدر راجہ امجد کبیر، معروف سماجی وسیا سی رہنما راجہ واجد کبیر۔ خان اکرام۔سردار فہیم عباس۔ سردار شہزاد مغل۔ سردار نقاش ریاض۔ عابد چغتائی۔ سردار شہباز مغل۔ سردار اشفاق مغل۔ نزاکت علی۔ چوہدری طعیب مقصود آغا۔باسط شہزاد تاتاری۔ سردار سہیل عباسی۔ سرادار ساجد عباسی۔ رضوان شمیم۔ سردار جمیل نے شرکت کی
عشیائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاہد آفتاب چغتائی نے کہا کہ ہمارے ملک میں کوئی نظام نہیں ہے حکمران طبقے کے اپنے مقاصد ہیں عوام کو بھینٹ چڑھا ہوا ہے میں نے جہاں تک دیکھا محسوس کیا ہے جو پڑھا لکھا طبقہ ہے وہ ملک سے باہر ہے کیونکہ ہمارے ملک کے اندر نوجوانوں کو وہ سہولیات میسر نہیں ہیں
بےروزگاری سے تنک ہو کر اس دیار غیر کا رخ کرتے ہیں جو ہمارے حکمرانوں کے لیے ایک شرم کامقام ہے یہاں متحدہ عرب امارات کی حکومت مبارکبا د کی مستحق ہے جنہوں نے ٹورازم کو پوری دنیا میں متعارف کروایا پوری دنیا سے سیاحوں نے اس ملک کا رخ کیا ہے لیکن ہمارے خط کے اندر سب سہولیا ہونے کے باوجو د ہم اپنی ٹورا زم کو متعارف نہیں کروا سکے خطہ کشمیر خوبصورت ترین خطہ ہے
دنیا بھر کے سیاح وہ جاسکتے ہیں جس سے ہماری معشیت مضبوط ہوتی لیکن ہمارے حکمرانوں نے اقتدار میں انے کے بعد اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے یہ خط کھنڈرات کے منظر پیش کررہا ہے۔
تقریب سے راجہ امجد کبیر۔ راجہ واجد کبیر۔ اکرام خان۔ فہیم عباسی، شہزاد مغل۔ اشفاق مغل، چوہدری طعیب مقصود نے۔ شہبا ز مغل۔ عابدچغتائی۔نقاش ریاض اور دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوے ہم کو پردیس کا احسا س نہیں ہوتا ہے۔
نئے انے والے نوجوانوں کی بہتر ین رہنمائی کی جاب سے لے کر کاروبار تک وہ چاہیے چنار ونگ کا پلیٹ فورم ہو یا کوئی بھی کشمیر ی کیمونٹی کا فورم ہو ہرطرح کی درست رہنما ئی کی ہے۔بہت سارے نوجوان جاب حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے کاروبار کرنے میں کامیاب ہوئے
ہم یہاں اس ملک میں محفوظ ہیں یہاں قانون وہ سب کے لیے برابر ہے ہم سب کو چاہیے کہ متحدہ عرب امارات کے قانو ن کو فالو کریں ہمارے حکمرا ن یہاں وزٹ کے لیے ضرور اتے ہیں کوئی چیزیں یہاں سے سیکھ کر نہیں جاتے رہنماوں نے کہاکہ یہاں سٹرکیں کبھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں تین ماہ کے بعد نہ صرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں
بلکہ سٹر ک کے درمیان سے گھا س باہر آجاتی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہم انفراسٹرکچر Infrastructure کتنا پیسہ لگاتے ہیں اور کتنا ٹھیکداری نظام میں ہضم ہو جاتا ہے رہنماوں نے کہا کہ یہ بوسیدہ نظام آخری ہچکیاں لے رہا ہے اپنے انجام کو پہنچے والا ہے تقریب کے اخر میں سردار فدا بیگ مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوے سردار فدا بیگ کے لیے دعا مغفرت کی گی
Leave A Reply

Your email address will not be published.