بھٹیاہ کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ،2 افراد جاں بحق
بھٹیاہ کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
پلندری( کشمیر ایکسپریس نیوز) گجر خان سے پلندری آنے والی کیری ڈبہ اور کار کے درمیان بھٹیاہ کے مقام پر خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
حادثہ کے باعث کیری ڈبہ روڈ سے نیچے جا گراجس سے گاڑی میں موجود افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پلندری کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
مقامی افراد اور انتظامیہ کے مطابق حادثہ انتہائی شدید تھاجس کی وجہ سے اموات ہوئیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.