چیف الیکشن کمشنرکی زیرِصدارت اجلاس کاانعقاد، اہم فیصلے

چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدا رت اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں سیکریٹری،سپیشل سیکریٹری، سپیشل سیکریٹری(لاء)، پراجیکٹ ڈائریکٹر (پی ایم یو)، ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی) اور ڈپٹی ڈائریکٹر (لاء) نے شرکت کی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدا رت اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں سیکریٹری،سپیشل سیکریٹری، سپیشل سیکریٹری(لاء)، پراجیکٹ ڈائریکٹر (پی ایم یو)، ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی) اور ڈپٹی ڈائریکٹر (لاء) نے شرکت کی۔

 

اجلاس کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر نے جناب چیف الیکشن کمشنر کو “Legal Case Management System” (LCMS) کی پیش رفت سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔

 

اس موقع پر لاء ونگ کی جانب سے اب تک اس سسٹم میں اَپ لوڈ کیے گئے مقدمات کی تفصیل اور عوام الناس کی سہولت کے لیے نصب کیے گئے interactive display system کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ یہ interactive display system ایک جدید و موثر ڈیجیٹل ذریعہ ہے، جو وکلاء اور فریقین مقدمہ کو اُن کے قانونی معاملات سے متعلق ضروری معلومات تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ نظام سیکریٹریٹ کے استقبالیہ پر نصب کیا گیا ہے تاکہ عام شہری اور وکلاء اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

 

اس سسٹم کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں

1۔کاز لسٹ کا مشاہدہ: صارفین روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کی کاز لسٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

2۔تفصیلاتِ مقدمہ کا جائزہ: ہر قانونی مقدمے سے متعلق جامع معلومات بآسانی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ جس میں پٹیشنوں کے جوابات ،آرڈرشیٹس اور فیصلہ جات شامل ہیں۔ (Petitions, Replies, Order sheets and Judgements)

جناب چیف الیکشن کمشنر نےاس سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی کاوشوں کوسراہا۔

Comments are closed.