کوٹلی، یکجہتی کشمیر ریلی،ہوائی گراؤنڈ سے آبشار چوک تک مارچ

کوٹلی میں 5 فروری یکجہتی کشمیر ریلی،ہوائی گراؤنڈ سے آبشار چوک تک عوام کا مارچ

 

کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی بھارت کے خلاف منصفانہ جدوجہدِ آزادی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلع کوٹلی میں ہوائی گراونڈ سے آبشار چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔

 

ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عمران شاہین، سپرنٹنڈنٹ پولیس کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی سردار آفتاب انجم ایڈووکیٹ ،مئیر چوہدری محمد تاج ،امتیاز کشمیری ،چیف افسر چوہدری راشد محمود اور حریت رہنما محمود اختر ایڈووکیٹ نے کی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، وکلاء، اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ فضا کشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعروں سے گونجتی رہی۔

 

ریلی کے اختتام پر کشمیری شہداء کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Comments are closed.