فیصل راٹھورنےاوورسیزکشمیریزگریونسزریڈریسل پورٹل کاافتتاح کردیا
مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے “اوورسیز کشمیریز گریونسز ریڈریسل پورٹل” کا افتتاح کر دیا۔
اوورسیز کشمیریز کنونشن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے اوورسیز کشمیریز گریونسز ریڈریسل پورٹل کا باضابطہ افتتاح کیا۔
اس اہم اقدام کو اوورسیز کشمیریوں کی جانب سے بھرپور انداز میں سراہا جا رہا ہے اور اسے بیرون ملک مقیم کشمیری کمیونٹی کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا ودیگر بھی موجود تھے۔
یہ پورٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کےذریعے شکایات کے ازالے کے عمل کو تیز اور شفاف بنانا ہے۔
