حویلی کہوٹہ،ہائی ایس حادثہ،تیزرفتاری نے 1اورجان لے لی

تیز رفتاری نے ایک اور جان لے لی، حویلی کہوٹہ میں ہائی ایس حادثہ، ایک جاں بحق، 12 زخمی

 

حویلی کہوٹہ (کشمیر ایکسپریس نیوز)چرون سے کہوٹہ جانے والی مسافر ہائی ایس (ٹويوٹا 1969/JF) کرسن دھڑہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی میں 14 افراد سوار تھے۔

 

حادثے کے نتیجے میں مہتاب دین ولد عمر دین قوم گجر ساکنہ چرون موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 12 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 

حادثے کے بعد ڈرائیور عبدالرؤف ولد محمد لطیف قوم میر ساکنہ چرون موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

زخمیوں میں محمد عزیز، محمد حفیظ، محمد صداقت، عظمت بیوہ تصدق راٹھور، سید محمد، چوہدری ساجد، حنیفہ بی، سیاب، محمد مجید، احمد حسین، قمر ثناء اور محمد اسم شامل ہیں۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.