آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کی تیاری، ووٹر رجسٹریشن شروع

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کی تیاری، ووٹر رجسٹریشن شروع

 

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات جو کہ اس سال کے وسط میں منعقد کروائے جاتے ہیں کے سلسلہ میں آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کی انتخابی فہرستہاء کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے

 

جس کے لئے باقاعدہ رجسٹریشن افسران تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 2022ء کے بلدیاتی انتخابات کے بعد 18 سال سے زائد ہونے والے افراد کا ڈیٹار جسٹریشن افسران کو فراہم کر دیا ہے جو کہ گھر گھر کی بنیاد پر ان ووٹرز کی ویری فکیشن کریں گے

 

کے علاوہ اہل ووٹر ان کو بھی انتخابی فہرستہاء میں بطور ووٹر درج کریں گے۔ ووٹ اندراج کے لئے یکم اپریل 2026 ء کوالیفائنگ ڈیٹ مقرر کی گئی ہے۔

 

انتخابی فہرستہاء کی تیاری / نظر ثانی کے سلسلہ میں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت و حصول تجاویز کے لئے مورخہ 28 مارچ 2026ء بروز ہفتہ بوقت 10:30 بجے دن کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے

 

تاکہ انتخابی فہرستہاء کی تیاری / نظر ثانی کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق برائے امیدواران اور سیاسی جماعت ہا بھی ترتیب دیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.