بلاول بھٹو زرداری کی چوہدری یاسین کی رہائش گاہ آمد

بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین کی رہائش گاہ آمد

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین کی رہائش گاہ آمد ،چوہدری یاسین ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری عامر یاسین سے بھی ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہونے کا یقین دلایا۔

 

تعزیت کے موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،میاں خرم منظور وٹو اورمیاں عبدالرحمان وٹو بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دکھ کے لمحات میں خاندان کے ساتھ ہونا سب سے بڑا سہارا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی ہر وقت عوام اور ان کے دکھ میں شریک رہتی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.