آزادکشمیر،موٹرسائیکل ورکشہ کیلئےسبسڈی پٹرول اسکیم کااعلان

آزاد کشمیر میں موٹر سائیکل و رکشہ مالکان کے لیے سبسڈی پٹرول اسکیم کا اعلان

 

کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے حکومتِ پاکستان کی پالیسی کے تسلسل میں ریاست بھر میں رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور رکشہ جات کے لیے سبسڈی شدہ نرخوں پر پٹرول فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

محکمہ ان لینڈ ریونیو کے مطابق اس سہولت سے صرف وہی شہری مستفید ہو سکیں گے جن کی موٹر سائیکل یا رکشہ ان کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور حقیقی مستحقین تک حکومتی ریلیف پہنچانا ہے۔

اس ضمن میں سیکرٹری ان لینڈ ریونیو چوہدری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے رجسٹریشن اور ملکیت کی منتقلی کے عمل کو آسان اور تیز تر بنایا گیا ہے۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو ساؤتھ سید انصر علی کے مطابق تمام اضلاع میں خصوصی فیسلیٹیشن سنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت فوری طور پر فراہم کی جا رہی ہے۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کوٹلی میاں اسد اللہ نے بتایا کہ شہری مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ قریبی دفاتر سے رجوع کریں تاکہ وہ بلا تاخیر اپنی رجسٹریشن یا ملکیت کی تبدیلی مکمل کر سکیں۔

محکمہ ان لینڈ ریونیو نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے بروقت فائدہ اٹھائیں اور اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اپنے نام پر یقینی بنائیں تاکہ سبسڈی پٹرول اسکیم سے استفادہ ممکن ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.