رٹھوعہ ہریام پل کاافتتاح مئی میں وزیراعظم شہبازکرینگے

رٹھوعہ ہریام پل کا افتتاح مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف کرینگے،انجینئر امیر مقام

میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ رٹھوعہ ہریام برج پاکستان کا سب سے لمبا پل ہے جس کی تعمیر میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لے کر متاثرین منگلا ڈیم کا اہم تاریخی مطالبہ پورا کیا

اس تاریخی منصوبہ کی تکمیل پر آزادکشمیر اور بالخصوص میرپور ڈویژن کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ پل ریاست جموں وکشمیر کی خوبصورتی اور سیاحت کی ترقی اہم کردار ادا کرئے گا۔

بیرونی دنیا سے اس شاہکار منصوبہ کو دیکھنے کے لیے سیاح آئیں گے،وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف مئی میں اس تاریخی منصوبہ کا خود افتتاح کریں گے

آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، بغیر کسی مطالبہ پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آزادکشمیر میں بین الاقوامی معیار کے چار دانش سکولز کا تحفہ دیا اور ہونہار طلباء وطالبات کو مفت لیب ٹاپ دیئے،

آزاد جموں وکشمیر میں معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے مانسہرہ، مظفرآباد میرپور ایکسپریس وے جلد بنائیں گے اور میرپور کو مین موٹر وے سے لنک کریں گے، ایل او سی کے شہداء کے لئے ایک کروڑ اور زخمیوں کو 20 لاکھ روپے فی کس معاوضہ جات دیئے ہیں،

منگلا پل سے پار پنجاب میں جو سہولیات و مراعات ہیں اس سے بڑھ کر آزاد کشمیر کے لوگوں کو سہولیات دستیاب ہیں سستا آٹا اور سستی بجلی دے کر ہم نے کشمیریوں پر احسان نہیں کیا کشمیری پاکستان کے محافظ ہیں شہیدوں اور غازیوں کو جو کچھ دیا ہے وہ کم ہے

۔آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں ہر حلقہ سے پارٹی کے ایک ہی بندے کو ٹکٹ ملے گا باقی سب امیدوار ٹکٹ ہولڈر کی سپورٹ کریں اور شیر کے انتخابی نشان کو کامیاب کروائیں، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلح افواج پاکستان نے اپنے سے طاقت میں 10 گنابڑھے ملک بھارت کو شکست فاش دی۔

10 مئی کے بعد دنیا کے نقشے پر ایک نیا پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے۔ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک حکومت پاکستان اور عوام حمایت جاری رکھیں گے،

انہوں نے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی حریت قیادت کے خلاف عمر قید اور دیگر سزاؤں کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ ایل اے ٹو چکسواری میں اسلام گڑھ کے مقام پر مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، ورکرز کنونشن کا اہتمام سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی و سابق امیدوار اسمبلی کرنل ریٹائرڈ محمد معروف خان نے کررکھا تھا۔

ورکرز کنونشن سے استقبالی کلمات میں کرنل ریٹائرڈ محمد معروف خان نے وفاقی وزیر امور کشمیر کو رٹھوعہ ہریام برج کے منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض الیاس راجپوت نے سرانجام دیے

۔ ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی راہنماوں میں سابق وزراء چوہدری محمد سعید، چوہدری رخسار احمد، چوہدری مسعود خالد، سابق امیدواران اسمبلی راجہ محمد ریاست خان، محمد نذیر انقلابی، محمد عظیم بخش، سابق چیئرمین چوہدری عبدالملک، چوہدری اعجاز رضا، چوہدری محمد رزاق، شعیب عابد،محترمہ ارشاد ادریس، یاسر منشاء، فاروق چوہان، راجہ منیب ٹھاکر، راجہ نہیں منیب ٹھاکر، راجہ تسلیم انجم، راجہ محمد ریاض، ملک سہیل اعوان، حافظ یاسر، مسلم لیگ ن، شعبہ خواتین،ایم ایس ایف این، یوتھ ونگ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی قبل ازیں وفاقی وزیر امور کشمیر ایک بہت بڑی ریلی کے ہمراہ جب پنڈال میں پہنچے تو ان کا ڈھول باجوں کے ہمراہ والہانہ پرتپاک استقبال کیاگیا ان کو ہار پہنائے گے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں، کارکنان نے شیر آیا شیر آیا، میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف، امیر مقام زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ کارکنان نے وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی تصاویر کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل ایک تاریخی سنگِ میل ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2006 سے زیرِ تعمیر اس اہم منصوبے میں تاخیر ہوئی، تاہم وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے اقتدار میں آنے کے بعد اس منصوبہ کے لئے 5 ارب روپے دیئے گے جس پر کام تیزی سے جاری رہا وزیراعظم پاکستان خود اس منصوبے کی نگرانی و مانیٹرنگ کرتے رہے ہیں

۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل اب تکمیل کے قریب ہے اور بقیہ کام ایک ماہ میں مکمل ہو جائیں گے، مئی تک وزیرِ اعظم شہباز شریف خود اس کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے اس پل کو طویل ترین اور تاریخی حیثیت کا حامل منصوبہ قرار دیا۔اس اہم منصوبے کو حکومت پاکستان اور بالخصوص وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے رٹھوعہ ہریام برج کے زیر التواء منصوبہ کی تکمیل کے لئے ذاتی دلچسپی لی اور اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے ایف ڈبلیو او کو ذمہ داریاں سونپی جس کے باعث یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے کوئی مخصوص فارمولا نہیں، تاہم وزیرِ اعظم پاکستان ہر ممکن وسائل فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں بغیر کسی مطالبہ کے چار دانش اسکولز پر کام جاری ہے تاکہ یہاں کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے صوبے کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آزاد جموں کشمیر میں بھی آپ کو وہی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہم سب ایک ہیں اور ان کے ویژن کے تحت آگے بڑھنے کے لیے متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دے رہے ہے. انہوں نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جلد آزاد کشمیر میں ایکسپریس وے منصوبہ پر کام شروع ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر شہداء اور غازیوں کی سرزمین ہے اور حکومت عوام کے تمام مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انجینئر امیر مقام نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو عمر قید جبکہ فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 30، 30 سال قید کی سزائیں سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انصاف کے تقاضوں، بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایک دن انہیں آزادی ضرور ملے گی۔انہوں نے پاک فوج کے سربراہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور وزیرِ اعظم کی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا ہے۔

انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران لائن آف کنٹرول اور نیلم ویلی میں اپنے دوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہاں عوام اور افواج کا بلند حوصلہ دیکھا۔انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر“پاکستان زندہ باد”کشمیر زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور“پاک فوج زندہ باد”کے نعرے لگائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.