آزاد کشمیر میں ووٹ اندراج کی تاریخ 13 اپریل تک بڑھا دی گئی
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی کے آمدہ انتخابات 2026ء کے لئے
آزاد کشمیر کے 10 اضلاع کے 33 حلقہ جات اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقہ جات کے لئے انتخابی فہرستہا کی نظر ثانی کے عمل میں جو کہ 24 مارچ 2026ء سے شروع ہوا ہے میں مزید توسیع کرتے ہوئے ووٹ اندراج کی تاریخ 07 اپریل 2026 سے بڑھا کر 13 اپریل 2026 کر دی ہے۔
لہٰذا آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن، ریاست جموں و کشمیر کے ایسے باشندگان جنہوں نے ابھی تک اپنا نام انتخابی فہرست میں درج نہیں کروایا سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک انتخابی فہرستہا میں اپنا نام درج کروالیں۔
اس طرح مہاجر مقیم پاکستان جموں و متاثرین منگلا ڈیم اور کشمیر ویلی کی ہر دو کیٹیگریز کی انتخابی فہرستہا کی نظر ثانی / اپ ڈیشن کا عمل بھی 7 اپریل سے بڑھا کر 13 اپریل 2026 کر دیا ہے ۔
لہٰذا ایسے مہاجرین مقیم پاکستان جنہوں نے ابھی تک اپنی متعلقہ کیٹیگری کی انتخابی فہرستہا میں اپنا نام درج نہیں کروایا وہ بھی متذکرہ تاریخ تک بہر صورت اپنا شناختی کارڈ اور کشمیری ہونے کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے اپنا ووٹ متعلقہ کیٹیگری میں شناختی کارڈ میں لکھے گئے مستقل پتہ پر درج کروالیں۔
