مظفر آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے موسٹ سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایواب کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقاتیں۔
اس موقع پر قائمقام صدر آزادجموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر اورموسٹ سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایواب کے درمیان حکومت آزادکشمیر کی طرف سے آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس پر گفتگو کی گئی اور آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر قائمقام صدر آزادجموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر اورموسٹ سینئر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایواب کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
