قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار

مظفر اباد( کشمیر ایکسپریس نیوز)الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نےقائمقام صدر و سپیکر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دے دیے ہیں الیکشن کمیشن کے اس اہم فیصلے کے بعد اب چوہدری لطیف اکبر کو باقاعدہ طور پر الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مظفرآباد میں مکمل کیا گیا، جہاں تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کے کاغذات کو منظور کرنے کا اعلان کیا۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے قائمقام صدر و سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے خلاف دائر تمام اعتراضات یا جانچ پڑتال کے عمل کو مکمل کرتے ہوئے ان کے کاغذاتِ نامزدگی کو قانون کے مطابق بالکل درست پایا ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ چوہدری لطیف اکبر پر انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے کوئی قانونی قدغن نہیں ہے اور وہ الیکشن لڑنے کے لیے مکمل اہل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.