ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت میں امریکا بھی شامل ہوگیا

ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت میں امریکا بھی شامل ہوگیا

 

ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت میں امریکا بھی شامل ہوگیا،ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر بڑے حملے، فردو کے ایٹمی پلانٹ کو مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ،اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک کی شدید مذمت ،

 

ایران نے حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا،امریکا نے اپنے جدید ترین B-2 بمبار طیاروں کے ساتھ ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے اور امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حملے میں فردو کے ایٹمی پلانٹ کو مکمل تباہ کردیا ہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے، امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ایران نے امریکی حملوں کے نتیجے میں فردو، نطنز اور اصفہان میں جوہری سائٹس پر ہونے والی بمباری کی پہلی بار سرکاری طور پر تصدیق کی ہے۔

 

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صوبہ قُم کے کرائسس مینجمنٹ کے ترجمان مرتضیٰ حیدری نے بتایا کہ فردو جوہری مرکز کے ایک حصے پر فضائی حملہ ہوا ہے۔

 

اس سے قبل ایران کے سرکاری ٹی وی پر ایران کے نائب سیاسی ڈائریکٹر حسن آبادی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان تینوں جوہری سائٹس کو حملے سے پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔امریکی حملے کے خلاف پورے قوت سے مزاحمت کریں گے، ایران کا اعلان

 

 

 

Comments are closed.