ایران میں دو جوہری تنصیبات پر حملے ہوئے، سرکاری میڈیا

ایران میں دو جوہری تنصیبات پر حملے ہوئے، سرکاری میڈیا،حملوں کے بعدکوئی تابکار مواد خارج نہیں ہوا

 

تہران (انٹرنیشنل نیوز)ایرانی سرکاری میڈیا نے کہاہے کہ ایران میں دو جوہری تنصیبات پر حملے ہوئے حملوں کے بعدکوئی تابکار مواد خارج نہیں ہوا،

 

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی دو جوہری تنصیبات پر حملے کیے گئے ہیں لیکن کوئی تابکار مواد خارج نہیں ہوا۔ امریکی اور اسرائیلی افواج نے شمال مغربی ایران میں واقع خونداب ہیوی واٹر کمپلیکس پر حملہ کیا۔

 

صوبہ مرکزی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

دوسرا حملہ یزد کے شہر اردکان میں یورینیئم افزودگی کی تنصیب پر کیا گیا جہاں حکام کے مطابق تابکار مادے کا اخراج تنصیب کی حدود سے باہر نہیں ہوا

Leave A Reply

Your email address will not be published.