تعلیمی پیکج آزادکشمیرتعلیمی انقلاب برپاکرےگا,چوہدری یٰسین
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ تعلیمی پیکج آزادکشمیر میں تعلیمی انقلاب برپا کرے گا اور آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات کو گھروں کے قریب اعلی تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے
تعلیمی پیکج میں صرف تعلیمی ادارے ہی اپ گریڈ نہیں کیے گے بلکہ مکمل سٹاف بھی مہیا کر دیا ہے تعلیمی پیکج ہو یا ھیلتھ پیکج یہ اعزاز ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی حاصل ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہسپتال اپ گریڈ کیے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کیں پانچ یونیورسٹیاں تین میڈیکل کالجز ویمن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا آج ہمارے بچے آزادکشمیر میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم آزادکشمیر کو ایجوکیشنل سٹیٹ میں تبدیل کر رہے ہیں جہاں پہلے بھی پاکستان بھر سے طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرنے آتے تھے جبکہ مزید مواقع فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیمی پیکج دے کر آزاد کشمیر میں بہترین تعلیمی مواقع پیدا کیے ہیں
انہوں نے کہا کہ جو ادارے اپ گریڈ ہوئے ہیں ان کو ماڈل ادارے بنائیں گے انہوں نے کہا کہ پڑھا لکھا کشمیر ہی تعمیر و ترقی کر سکتا ہے اور شعور و آگائی کا باعث ہو گا اپنے حقوق سے بھی آگائی ہو گی اور حقوق کا شعور بھی بانی پاکستان پیپلز پارٹی قائد عوام سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید نے سب سے پہلے عوام کو دیا
