حویلی,محمود گلی تا کہوٹہ ڈبل کیرج وے سڑک کا سنگ بنیاد

حویلی,محمود گلی تا کہوٹہ ڈبل کیرج وے سڑک کا سنگ بنیاد

حویلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے حویلی کے سب سے اہم منصوبے ” محمود گلی تا کہوٹہ ڈبل کیرج وے” سڑک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

محمود گلی میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے محمود گلی تا کہوٹہ روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس منصوبے کے تحت محمود گلی سے کہوٹہ تک ڈبل کیرج وے سڑک تعمیر کی جائے گی، جس سے علاقے میں سفری سہولیات بہتر ہوں گی اور عوام کو آمدورفت میں آسانی میسر آئے گی۔

پہلے مرحلے (فیز ون) میں 16 کلو میٹر ڈبل کیرج وے بنائی جائیگی جس پر 615 ملین روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ سیاحتی، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ محمود گلی تا کہوٹہ روڈ منصوبہ علاقے کی ترقی، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ عوام کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات بھی فراہم ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.